ایرانی طالبہ کو احتجاج میں حصہ لینے پر قید کی سزا

 

تہران :ایرانی عدالت نے21 سالہ طالبہ کو جامعہ تہران میں مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں قصور وار قرار دے کر7 سال قید کی سزا سنادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جامعہ تہران میں آرٹس کی طالبہ پریسہ کو قومی سلامتی کے منافی اجتماع منعقد کرنے اور نقضِ امن کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزا سنائی گئی ۔

ان کے وکیل نے اس سزا کو غیر منصفانہ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ الزامات کسی بھی طالبہ کو جرم کا قصور وار قرار دینے کے لیے منطقی اور قانونی جواز کے حامل نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جامعہ تہران میں احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے پر 45 طلبہ و طالبات کو حراست میں لیا گیا تھا اور وہ سب اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ان میں سے 2 کو اب تک8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔