ممبئی:بھارت میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچےزندگی گزارنے پر مجبورہیں، پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔
سال 2017 میں دنیا کی آبادی پر عالمی بینک کی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے1 ارب 14کروڑ یعنی 86 فیصد افراد کی اوسط آمدنی یومیہ ساڑھے پانچ ڈالر یعنی 325روپے سے بھی کم ہے۔
پہلے نمبر پر ہے جہاں 92 فیصد لوگوں کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے کم ہے۔دوسرے نمبر پر بھارت تیسرے پر ایتھوپیا، چوتھے پر بنگلہ دیش اور پانچویں پر پاکستان ہے جہاں79 فیصد عوام کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے بھی کم ہے۔