کراچی:کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں زمینوں پر قبضے کا مقدمہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بھائی ابصار الحسن کے خلاف درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ کے ڈی اے ڈائریکٹر اسٹیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔
مقدمے میں ابصار حسین کو نامزد کیا گیا ہے ،کے ڈی اے ڈائریکٹر کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کے بھائی سرجانی ٹائون میں چائنا کٹنگ کے معاملات چلارہے ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق ابصارالحسن اور حبیب انصاری عرف ڈاکٹر ناجائز تعمیرات کررہے تھے،کاغذات مانگنے پر خواجہ ابصار نے مراد آباد سوسائٹی کے کاغذات دکھائےجبکہ زمین مراد آباد سوسائٹی کی نہیں کےڈی اے کی ہے ۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اس موقع پر ابصار الحسن نے بدتمیزی کی اور کہا ’جو کرنا ہے کرلو‘قبضہ کرنے والے کا تعلق کسی جماعت سے ہو، ایکشن ہوگا۔