ترکی کے روسی میزائل نظام کی خریداری پر امریکی تشویش

 

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ترکی کے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری پر ہمیں تشویش ہے،امریکا اس میزائل نظام کو نیٹو رکن ملک کے دفاعی سسٹم کا حصہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے روس سے طیارہ اور میزائل شکن دفاع سسٹم کا حصول امریکا کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ نیٹو کا رکن ملک ہوتے ہوئے ترکی میزائل اور طیارہ شکن سسٹم روس سے خریدنے جا رہا ہے اسے ہم نیٹو کے رکن ملک کے دفاع سسٹم کا حصہ بنتا نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ سچ ہے کہ اس بات پر ہمیں پریشانی ہے اور امریکہ اس نظام کے حصول کی تجویز کی کبھی حمایت نہیں کرے گا۔