بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اعتراف کرے:ہیومین رائٹس واچ

 

سری نگر:انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کے لئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا اعتراف کرے، کشمیریوں کے مفادات کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

 

کشمیری میڈیا سیل کےمطابق میناکشی گنگولی نے بھارتی حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ اس حقیقت کا اعتراف کریں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں مسلسل جاری ہیں اور انھیں کشمیریوں کے مفادات کے تحفظ کےلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے لیڈر اس بات کا احساس کریں کہ کشمیری ایک متنازعہ علاقے میں رہ رہے ہیں اور انھیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔