جازان :سعودی سیکورٹی ادارے نے 225ہزار ریال کے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2غیر ملکی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سیکورٹی گشتی فورس نے اے ٹی ایم سے 2لاکھ رریال نکالنے والے 2غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے 145اے ٹی ایم کارڈز کی مدد سے مذکورہ رقم نکالی تھی۔
گشتی فورس کے اہلکاروں کو بینک کے پاس کھڑی ہوئی ایک گاڑی پر شبہ ہوا۔ انہوں نے قریب سے دیکھا 2غیر ملکی اے ٹی ایم سے بار بار رقم نکال رہے تھے۔اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 225600ریال برآمدکرلیے ۔