ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف 2روزہ دورےپرآج پاکستان پہنچیں گے

جواد ظریف پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے،

               
August 30, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آرہے ہیں جہاں وہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے،ذرائع کےمطابقاایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 5 ستمبر کو پاکستان آرہے ہیں جب کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔