کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ریلوے کی وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی پہنچے تاہم انکی کراچی آمد نے شہریوں کو مشکلات میںڈال دیا۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سےمختلف کاؤنٹرز کو بند کردیا گیا تھا جس کے باعث ٹکٹ خریدنے کیلئے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کڑنا پڑا۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے شکوہ کیا گیا کہ تبدیلی کے دعوے پر عمل نہیں کیا گیا اور انہیں وہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جو اس سے قبل حکومت کے دور میں کرنا پڑتا تھا۔