جہلم: ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف تحریک لبیک کا لانگ مارچ گجرات سےسرائےعالمگیر پہنچ گیا ہے۔
پیر افضل قادری اورعلامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں گزشتہ روزلاہورسےروانہ ہونے والی تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی رات گجرات میں قیام کےبعدآج صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی،ریلی کے شرکاء مختلف گاڑیوں میں سوار ہیں اور ریلی سرائے عالمگیر پہنچی تو شرکاء کو پل پر کنٹنیرز لگا کر روکنے کی کوشش کی گئی تاہم بعدازاں تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
علامہ خادم حسین رضوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف سخت احتجاج کرے، اپنے سفیر کو ہالینڈ سے واپس بلائے اور ہالینڈ کے سفیر کو پاکستان سے فوری طور پر بےدخل کیا جائے۔