سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع امتیاز سپر اسٹور کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع سپر اسٹور منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی ہے۔
ایس بی سی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امتیاز سپر اسٹور کو آج ہی سیل کر دیا جائے گا۔سپر اسٹور سیل کرنے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پولیس کی مدد طلب کر لی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ ہائی کورٹ میں پانی کی ترسیل اور نکاسی آب سے متعلق واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے امتیاز سپر اسٹور کی پارکنگ لیاری ندی میں ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیسمنٹ میں واقع گودام توڑنے کا حکم دیا تھا۔