لاڑکانہ:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں، وہ پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، جن کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں، ہمیں جمہوری سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے، اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ منافق حکمران یوٹرن لینے میں ماہر بن چکے ہیں، موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے آتے ہی 500 لوگوں کو بے روزگارکردیا ہے، ہمیں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، صوبہ سندھ کے محدودوسائل کے باوجود عوام کی خدمت کرینگے، بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے، مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، سندھ میں اب بہترحکمرانی اور عوام کی حکومت ہوگی،ہماری کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔