بیجنگ :چین نے افغانستان میں فوج تعینات کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ افغانستان میں چینی فوج تعینات کی جائے ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو کیان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی افغانستان میں چینی فوجی اڈے کے قیام اور افواج کی تعیناتی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ چین کی جانب سے دیگر ریاستوں ہی کی طرح دفاعی صلاحیت بڑھانے اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کابل حکومت کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے البتہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ چینی فوج افغانستان میں تعینات کی جارہی ہے ۔