محرم الحرام :سندھ میں موبائل سروس بند کرنے کی سفارش

 

کراچی : سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرم تک سیکورٹی کے تناظر میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس بند کر نے سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت سیکورٹی کی خاطر 8 سے 10 محرم تک سندھ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں صوبے کی جانب سے وفاق سے درخواست بھی کی گئی ،سندھ حکومت نے 9 ، 10 محرم کی سیکورٹی کے لیے وفاق سے مدد طلب کرنے کےلئے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کردیے ۔

 

خطوط میں وزارتِ داخلہ اور ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 9 اور 10 محرم کے جلوس کی فضائی نگرانی کے لیے وفاق کی جانب سے سندھ کو 2ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں،صوبائی محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ صوبے میں سیکورٹی کے پیشِ نظر صبح 7 سے رات 12 بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے۔