کراچی:شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔
کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، لسبیلہ، گلستان جوہر، شیرشاہ، گلشن اقبال ،صدرسمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 18 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جب کہ دن اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔