واشنگٹن:امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے کہاہےکہ ہم سب کے مشترکہ دشمن دہشت گرد ہوتے ہیںاورہم اِسے گفتگو کا بنیادی جزو بناتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ اورچیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف پاکستان کے دورے پرجارہے ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے ساتھ ملاقات کرکے واضح کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے مزید کہاکہ تمام ملکوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں ہمارا مشترکہ دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں اور ہم اِسے گفتگو کا بنیادی جزو بناتے ہیں۔