کابل:افغان صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں گزشتہ رات افغان فورسزنےآپریشن کیا، جس میں 11افراد ہلاک اور 12 کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر قاری رفیع اللہ اور اس کا نائب بھی شامل ہے، آپریشن میں اسلحہ، گولہ بارود اور ایک گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا۔
افغان میڈیاکےمطابق فورسز کے آپریشن میں 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، جبکہ مقامی شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔