عراق: پیرا ملٹری دستوں کا سربراہ برطرف

 

بغداد:عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے قومی سلامتی کے مشیر اور نیم فوجی دستوں الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کو سیاسی سرگرمیوں کے سبب عہدے سے ہٹا دیا ۔ رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت نے کہا ہے کہ فالح الفیاض کی برطرفی اس لیے عمل میں آئی کہ وہ سیاسی اور جماعتی کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں اور سیاسی امور انجام دینے کے خواہش مند ہیں جو ان کے ذمہ لگائے گئے حساس سیکورٹی مشن سے متصادم ہے۔

دوسری جانب الفتح اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ فالح الفیاض کا الحشد الشعبی کی سربراہی اور قومی سلامتی کی مشاورت سے ہٹایا جانا ایک خطرناک پیش رفت ہے۔ اس فیصلے نے الحشد الشعبی ملیشیا اور سکیورٹی اداروں کو سیاسی تنازعات میں جھونک دیا ۔