روس نے جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

 

ماسکو:روس نے جدید ترین دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس نے قازخستان کی تجربہ گاہ سے نئے دفاعی میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیاہے۔ روسی وزارت دفاع نےکہاہے کہ نیا میزائل 4 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتارسے ہدف تک پہنچ سکتاہے اور دنیامیں اس کاکوئی ثانی نہیں ہے۔

یہ میزائل دشمن کے وارہیڈ کو زیادہ سے زیادہ بلندی اور فاصلے پر کامیابی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس کے وزارت دفاع نے مزیدکہا ہے کہ مستقبل قریب میں ممکنہ طورپرمیزائل کی بڑے پیمانے پرتیاری شروع کی جائے گی جسے بتدریج 1995 سے زیراستعمال میزائلوں سے تبدیل کردیاجائے گا۔