اسلام آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پر افغان گورنر کے حملے کا انکشاف ہوا ہے،
گزشتہ روز پاکستانی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کیا تھا اور کہا تھاکہ جب تک مکمل سیکیورٹی نہیں ملے گی تب تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قونصل خانہ بند کرنے کی وجہ سامنے آئی کہ صوبے ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے 29 اگست کو قونصل خانے پر دھاوا بولا تھا قونصل خانے کے بیرونی حصے کو دو جگہ سے نقصان پہنچایاحیات اللہ حیات نے سفارتخانے کے دونوں مقامات پر لگی خاردار تاریں کاٹیں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہ سے دفتر تک بنائے گئے محفوظ رستے کو بھی بند کردیا۔
پاکستانی حدود پر دھاوا بولنے اور کام میں مداخلت پر احتجاجاً قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہونے اور 28 اگست کی سابقہ صورتحال پر بحالی تک جلال آباد قونصل خانہ بند رہے گا۔