برلن:جرمنی میں مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن عدالت نے مسجد پر حملے میں ملوث نینو نامی شخص کو 10 سال عمر قید کی سزا سنائی ہے، مجرم نے دھماکہ خیز مواد ازخود گھر میں تیار کیا تھا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم پر اقدام قتل، غیر قانونی دھماکہ خیز مواد رکھنے اور2 بڑے آتشیں حملے کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد پر مذکورہ حملہ 26 ستمبر 2016 کو کیا گیا تھا ،تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔