گجرات : ن لیگ کے وائس چیئرمین نے سالی کو قتل کر دیا

 

گجرات: گجرات میں مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین نے غیرت کے نام پر لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گجرات میں مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،

 

مقتولہ وائس چیئرمین خاور وڑائچ کی سالی تھی،ملزم نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو شک کی بنا پرغیرت کے نام پر قتل کیا،مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ،پولیس کے مطابق ملزم خاور وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔