صوبے کی ضرورت نہیں مسائل حل کیے جائیں :مصطفی کمال

 

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں ہے ،ہمارے مسائل حل کیے جائیں اور وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کارکنوں کے چہروں سے نہیں لگ رہا کہ انہیں الیکشن ہرایا گیا، اتنے پرجوش تو وہ لوگ بھی نہیں جنہیں نشستیں دے دی گئیں۔مصطفی کمال نے دعویٰ کیا کہ پی ایس پی جتنی مضبوط آج ہے اتنی مضبوط عام انتخابات میں بھی نہیں تھی۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا واقعی کراچی کی آبادی ایک کروڑساٹھ لاکھ ہے۔ ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں ہے۔