کراچی : کانگو وائرس کا شکار نوجوان جاں بحق

 

کراچی: آغا خان اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا شکارنوجوان دم توڑ گیا ، جس کے بعد کراچی میں اس مرض کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ۔

محکمہ صحت سندھ کے فوکل پرسن برائے متعدی امراض ڈاکٹر ظفر مہدی نے بتایا ہے کہ اورنگی ٹاون کے رہائشی احمد جہانزیب کو رواں ہفتے اسپتال لایا گیا تھا ، پوری کوشش کے باوجود اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔ صوبائی حکومت ابھی تک اس جان لیوا مرض کا پھیلاو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے عوام میں بہت خوف پایا جاتا ہے۔کانگو وائرس اس سے قبل پشاور میں بھی کئی افراد کی جان لے چکا ہے، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی اس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔