تہران:ایران نے امریکی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بیلسٹک اورکروزمیزائل کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے نائب وزیر دفاع محمد احدی کا کہنا ہے کہ ان میزائیلوں کا جوہری ڈیل سے کوئی تعلق نہیں،بین الاقوامی پابندیاں ایرانی ہتھیاروں کی ترقی روکنے میں ناکام رہی ہیں، ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ہم تحقیقی عمل کے ذریعے ترقی حاصل کریں گے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل امیر حتمی نے نئے میزائل فتح مبین کے بارے میں بتایا کہ یہ سو فیصد ایران ساختہ ہے، اسے راڈار پر نہیں دیکھا جا سکتا اور یہ اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔