مقبوضہ کشمیر ،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سےمزید 3کشمیری شہید

ضلع بانڈی پورا کے جنگلات میں گزشتہ ایک ہفتے سے سرچ آپریشن جاری ہے

               
September 2, 2018 · اہم خبریں, بام دنیا

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بانڈی پورا میں ایک ہفتے سے جاری نام نہادسرچ آپریشن میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تینوں نوجوان طالب علم تھے جنہیں حراست کے دوسرے روز گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے ماہ اگست کے آخری روز بھی دو کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔