بھارتی شہربریلی میں پر اسرار بخار،دس دن میں 27افراد ہلاک

بریلی:بریلی میں پر اسرار بخار سے27افراد کی موت واقع ہونے کے بعد اسپتال اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہےاور اسپتال میں داخل مریضوں میں خوف پھیل گیا ہے۔
اسپتال میں اتنی زیادہ تعداد میں ہونے والی اموات کی اطلاع پر ریاستی وزیرراجیش اگروال نے اسپتال کا دورہ کیا ،دورے کے دوران جب ان سے ادویہ کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا گیا تو صورت حال دو آتشہ ہو گئی اور وزیر موصوف نے نہ صرف ڈاکٹروں کی خوب کلاس لی بلکہ خاتون انچارج کو جیل بھیجنے کی بھی دھمکی دے دی۔
ریاستی وزیر راجیش اگروال نے ضلع کمشنر سے اس تمام صورت حال پر رپورٹ طلب کر لی ہے ،واضح رہے کہ بریلی کے آنولا قصبہ میں واقع اسپتال میں صرف دس دنوں کے دوران 27افراد کی موت واقع ہو ئی ۔