سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے معاملے میں بہت غلطیاں کی ہیں، نئی دہلی کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو کشمیریوں کا دل جیتیں ۔
سری نگر میں ایک تقریب میں خطاب میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35اے کی منسوخی کا معاملہ اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟ ایسے اقدامات کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کے تحت کشمیر کے باہر رہنے والوں کے کشمیر میں جائیداد خریدنے پر پابندی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے دل جیتنے کے اقدامات کیے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اچھے اقدامات کیے جائیں تو ایک ایسا وقت آئے گا جب بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہت اچھے ہوں گے۔