اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان ہم منصب نے فون کیا اور پاکستانی قونصل خانے کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران اپنے ہم منصب کو کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے کوشاں بھی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکورٹی صورتحال جلد بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔