واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنڈز کی معطلی برقرار ہے،30 کروڑ ڈالر امداد کی منسوخی کا اعلان نیا فیصلہ نہیں۔پ ینٹاگون ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے،اس حوالے سے اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ دفاع نے وضاحت کی کہ پاکستان سے سیکورٹی تعاون کی معطلی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پاکستان پر دباو ڈالتے رہیں گے۔