بیجنگ:چین میں جدید طرزِ تعمیر کا دنیا کا پہلا100 ڈگری پر گھومنے والا پْل تیار کر لیا گیا ہے جسے رواں سال اکتوبرمیں کھول دیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہر انجینئروںنے کئی برسوںکی محنت کے بعد ایسا پْل تعمیر کر لیا ہے جس نے نہ صرف ریکارڈ قائم کر دیا ہے بلکہ 100منٹ میں 100 ڈگری گھومنے والا دنیا کا پہلا پْل بھی بن گیا ہے۔چین کے شہر وہان میں 3 ہزار350 ٹن وزنی پْل تعمیر کرنے کا مقصد اس ٹریک پر موجود ریلوے ٹریک کو نقصان سے بچانا تھا۔ مکمل اسٹیل کے گلائیڈرز میں بنایا گیا12 ہزار ٹن وزنی یہ انوکھا پْل119میٹر لمبا ہے جسے رواں سال اکتوبرتک ٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا۔