فیصل آباد:درندہ صفت امام مسجد رنگے ہاتھوں گرفتار

 

فیصل آباد: فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت امام مسجد رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں امام مسجد عثمان ساتھیوں سمیت 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا کہ محلے والوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ پنجاب سمیت فیصل آباد میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تیزی آرہی ہے اور پولیس بچوں کو درنگی کا نشانہ بنانے والے بھڑیوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔