لاہور :پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان خدانخواستہ صدر بن گئے تو پوری دنیا میں ہمارا کیا تاثر جائے گا، ان کے صدر بننے کی بات پر مٹی ڈالیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فض الرحمان گزشتہ 35 سال سے کسی کے پلے سے زندگی گزار رہے تھے، ان کاکھانا، پینا ، رہنا ، گاڑی ، گھومنا پھرنا ، عیاشی، دورے اور موج میلہ بھی کسی کے پلے سے ہوتا تھا لیکن اب جب سے الیکشن ہارے ہیں تب سے وہ سب کچھ اپنے پلے سے کرنے پر مجبور ہیں اور بے چارے بے تاب ہیں کہ کسی طرح سے اپنے پلے سے خرچ نہ ہو لیکن ان کی دال نہیں گلے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان خدانخواستہ صدر بن جائیں تو پوری دنیا میں ہمارا کیا تاثر جائے گا۔ ان کے صدر بننے کی بات پر مٹی ڈالیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چوائس میں اور دہی بھلے والی سرکاری میں بہت فرق ہے، ان کی قابلیت تھی جیل میں نواز شریف صاحب کو دہی بھلے بھجوانا لیکن ڈاکٹر عارف علوی کی یہ قابلیت نہیں ہے ۔