جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
180 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا سمندری طوفان 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ جاپان کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرایا۔
طوفانی ہوائوں اور تیز بارشوں کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں، کرینیں، سائن بورڈز گرنے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، طوفان کو جاپان کی 25 سالہ تاریخ کا بدترین طوفان کہا جارہا ہے۔