کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہاہے کہ شرجیل میمن کے معاملہ بہت سنجیدہ ہے ، اگر بوتلوں کو تبدیل کیاگیاہے اور ٹمپرنگ ہوئی ہے تو ذمہ داروں کوسزا دی جائیگی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن کا معاملہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ چیف جسٹس اس معاملے میں خود تشریف لے آئے تھے ۔ اگر بوتلوں کو تبدیل کیاگیاہے اور ٹمپرنگ ہوئی ہے تو ذمہ داروں کو سزادی جائیگی ۔ یہ کوئی عام جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ نہیں ہے بلکہ یہ چیف جسٹس آف پاکستان کا وزٹ ہے اور جن لوگوں نے شرجیل میمن کو بچانے کی کوشش کی ہے ان کو سزا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو صحت کے سنجیدہ مسائل ہیں اور اس حوالے سے ریکارڈ ہسپتال میں موجو د ہے ۔