واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے۔
مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ہمراہ آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جس کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔
پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے جب کہ امید ہے پاکستان اور امریکا ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امید ہیں کہ نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا جاسکے گا۔