کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد مبینہ شراب کی بوتلوں کا کیمیکل معائنہ کرنے والے چیف کیمیکل ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری کو معطل کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر زاہد انصاری نے غیر روایتی طریقہ کار کے تحت کیمیکل معائنہ کیا ،
جس کے بعد انہیں چیف کیمیکل ایگزامنر کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے جبکہ انہیں سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر زاہد انصاری کو معطلی کے دوران ہیڈکوارٹر میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔