کلفٹن چھاپے کے دوران میرا کی موجودگی کا انکشاف

 

کراچی: گزشتہ رات کلفٹن کے ایک گھر میں پولیس کے چھاپے کے دوران اداکار علی سلیم اور دیگر ملزمان کے علاوہ اداکارہ میراکی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کلفٹن میں واقع ایک گھرسے مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پرصحافیوں نے علی سلیم سے پوچھا کہ کیا اداکارہ میرابھی ان کے ساتھ تھیں ؟جس پراداکارنے اثبات میں سرہلایا جس پرصحافیوں نے پوچھا کہ پولیس نے انہیں کیوں چھوڑ دیا جس پراداکار نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔

ایک جریدے کو انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ علی معصوم انسان ہے، وہ کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں، ہم ریسٹ ہاؤس میں فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، کچھ لوگ آئے اورشناختی کارڈ چیک کرنے لگے، علی تو برابر والے والے کمرے میں آرام کر رہا تھا ،تاہم پولیس کا موقف ہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کوئی خاتون نہیں تھی، ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکحل ٹیسٹ بھی مثبت نکلا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نےگزشتہ رات مغوی بچے کی موجودگی کی اطلاع پرکلفٹن کے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے علی سلیم عرف بیگم نوازش علی سمیت دیگرافراد کوگرفتارکرکیاتھا۔