میلبورن :بھارت نے رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ فلڈلائٹس کی بجائے دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل ایڈیلیڈ پر جنوبی افریقہ،، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میچز میں فتوحات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہمیں بی سی سی آئی کی جانب سے لیٹر موصول ہوا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں اسلئے اس میچ کو نائٹ کی بجائے ڈے پر رکھا جائے، ہم نے ان کی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور اب یہ ٹیسٹ فلڈ لائٹس کی بجائے دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔