کراچی: مقدس ماہ محرم الحرام میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا جس کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجازت نامے کے بغیر جلو س نکالنے پرپابندی ہوگی،پارکنگ مجالس اورجلوسوں سے دوررکھی جائےگی،8 سے 10 محرم تک سینما گھر اور تھیٹر بند رہیں گے،سیاسی وفرقہ وارنہ جھنڈے اوربینرزلگانے پرپابندی ہوگی،اسلحہ لے کر چلنے اورنمائش پرپابندی عائد ہوگی،لاؤ ڈ اسپیکرکی آوازصرف مجالس اورجلوس کے شرکا تک ہی رکھی جائے۔