کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا : میر واعظ

 

سرینگر: حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نےمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آئے روز قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جس طرح سے نہتے لوگوں کو بھارتی فورسز کے رحم وکرم پرکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے وہ حد درجہ افسوسناک اور سرکاری دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دورن عام اور نہتے لوگوں کی پکڑ دھکڑ ، قتل و غارت گری، لوگوں کو گھنٹوں یرغمال بنائے رکھنا اور جبر واستبداد کے دیگرہتھکنڈے حقوق انسانی کی بدترین پامالی ہے۔میرواعظ نے گرفتار حریت رہنما سرجان برکاتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قیدمیں سہولیات سے محروم رکھا گیاہے۔ سرجان برکاتی پر بار بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انکی غیر قانونی نظر بندی کو طول دیا جارہا ہے.