واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر ہٹ دھرمی کے جاری رہتے ہوئے بات چیت تعطل کا شکار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق امیر کویت سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بے چینی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنی اور ایران کی بہ حیثیت ایک ملک کے بقاکی کوشش کررہی ہے۔ ہم نے ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے اس کا انحصار ایرانی لیڈروں پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ ایرانی کریں گے، میں آج بھی ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہوں مگر ایرانی رہ نماؤں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔