کراچی :8 سے 10 محرم الحرام تک حکومت سندھ نے صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے سوا دیگر پابندیاں یکم تا 10 محرم تک ہوں گی۔