کابل:امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کی افغان دارالحکومت کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی موجود تھے۔
افغان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور افغانستان میں آنے والے صدارتی ، پارلیمانی اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی ۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی حکومت اور قوم افغانستان میں امن و استحکام کے لیے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی امریکی حمایت کو سراہا۔