عراقی شہر بصرہ میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذکردیاگیا

بصرہ:عراق کے شہر بصرہ میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا، احتجاج کے دوران مقامی حکومت کے دفاتر کو آگ لگادی گئی ، تین افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔
بصرہ شہر میں خراب نظم و نسق اور ناقص بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر جولائی سے وقفے وقفے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور منگل سے اب تک احتجاج کے دوران 7 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
جمعرات کو ایک بار پھر شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے مقامی حکومت کے ہیڈکوارٹر کو آگ لگا دی۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تین مظاہرین ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں گیارہ پولیس اہلکار ہیں۔عراقی حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔