کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ شرجیل میمن کا آپریشن ہواہے اور ان کوہائیڈو تھراپی کی ضرورت ہے جو جیل میں ممکن نہیں، اس لئے ان کو کسی اسپتال میں منتقل کرنا پڑے گا ،چیف جسٹس کی رائے کا احترام ہے ، وہ یہ کر سکتے ہیں اور انہوں نے کیا بھی ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے جو کیاہے ان کی رائے کا احترام ہے ، وہ یہ کر سکتے تھے اور انہوں نے کیا بھی ہے ۔ شرجیل میمن کو ضروری نہیں کہ ضیاالدین اسپتال منتقل کیا جائے ان کو کسی سرکاری یا دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کا آپریشن ہوا ہے اور ان کو ہائیڈو تھراپی کی ضرورت ہے ، ہائیڈو تھراپی صرف ایک دو جگہ پر ہی میسر ہے ، جیل میں یہ سہولت میسر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی مریض ہے تو اس کاحق ہے کہ اس کو سہولت مہیا جائے ۔بوتلوں کی تجزیے اور خون کے نمونے ٹیسٹ کرانے کاحکم جیل انتظامیہ نے ہی دیا ہوگا ۔اگر اس عمل میں فراڈ کیا گیاہے تو جو بھی اس میں ملوث ہواس کوقانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے ۔