لاہور:یوم دفاع و شہداکے موقع پر نجی اخبارمیں قادیانوں کا اشتہار لگنے کے بعد اسی اخبار کے مسیحی ملازم نے نوکری سے استعفیٰ دےدیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے کی تصویر شیئر کردی گئی ،استعفیٰ میں ملازم کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ میں آپ کے دفتر میں خاکروب ہوں ،جس کو سب لوگ چوڑاکہتے ہیں،میرا مذہب کرسچن ہے۔
مجھے آپ تمام لوگوں کے پیغمبرﷺاور حضرت عیسیٰ سے بہت محبت ہے ،میرا ان کے بارے میں کیا عقیدہ ہے یہ میرا اور ان کا معاملہ ہے ،کل آپ کے اخبار میں ایک اشتہار لگا تھا، جس جماعت نے وہ اشتہار لگایا اب مجھے پتہ چلا کہ ان کا نبی خود کو حضرت مریم کا بیٹا عیسیٰ بتاتا تھا اور یہ جماعت ان کو ماننے والی ہے، لہٰذا جہاں عیسیٰ کی عزت نہ ہو وہاںمیں کام نہیں کر سکتا اور میں اپنی2 مہینے کی تنخواہ بھی معاف کرتا ہوں ۔