کمزور ترکی جرمنی کے مفاد میں نہیں ہے: انجیلامرکل

 

برلن : جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ ایک کمزور ترکی کسی بھی صورت میں جرمنی کے اسٹریٹیجک مفاد میں نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ترکی میں مضبوط اقتصادی ترقیاتی سرگرمیوں کی حامی ہے اور یہ واضح طور پر جرمنی کے حق میں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی، جس سے ترکی مزید کمزور ہو جرمن چانسلرکا یہ بیان ترک اقتصادی مشکلات کے تناظر میں ہے۔واضح رہے کہ ترک اورجرمن حکومتوں کے درمیان اِس وقت شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔