اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے وزیر اعظم کی جانب سے معروف معیشت دان عاطف میاں کو ہٹانے کی خبر پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عاطف میاں کو ہٹانا جاہلیت کی انتہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کااصل چہرہ دنیاکے سامنے آگیا،اقلیتوں کومساوی حقوق کاڈھنڈورا پیٹنے والوں کے چہروں سے نقاب اتراہے،اقلیتوں کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں،معروف معیشت دان عاطف میاں کو ہٹاناجاہلیت کی انتہا ہے،عاطف میاں کی شخصیت کوعالمی سطح پرنقصان پہنچایاگیاجوبالکل غلط ہے اس سے ان کی عالمی سطح پر ساکھ بہت متاثر ہو گی۔