اوول سیریز : دوسرے دن کے اختتام پر بھارت کے 174 رنز

 

لندن: اوول سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے انگلینڈ کے 332 رنز کے جواب میں6 وکٹ پر176 رنز بنالیے، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 49،راہل اور پجارا 37,37رنز بناکرنمایا ں رہے ،جی ایچ وہاری25 رنز جبکہ جدیجہ 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 7 وکٹ پر 198 رنزپر کیا تو انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 89 اور براڈ نے38رنز بنا کر ٹیم کا سکور 332تک لے گئے ،بھارت کی جانب سے جدیجہ نے 4جبکہ بمرا اور اشانت شرمانے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے 332 رنز کے جواب میں بھارت کی اننگز کا آغاز بہتر نہیں تھااوپنر شیکر دھون 3رنز بنا کر براڈ کا نشانہ بن گئے ،راہول اور پجار ا سکور کو 70 تک لے گئے تو کولیش راہول37 رنز بنا کر سیم کیورن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ،101 رنزپجارا37سکور بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ،اجنکیا رہانے سکور میں اضافہ کئے بغیر صفر رنز پر اینڈرسن کا شکار بن گئے ،ویرات کوہلی نے 49 رنز بنا کر سٹوکس کی گیند پر کپتان روٹ کو کیچ تھما دیا ،راہول پینٹ ٹی بھی 5رنز کا اضافہ کرتے ہوئے آؤٹ ہو گئے ،بھارت کی جانب سے جی ایچ وہاری25 رنز جبکہ جدیجہ 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور سٹوکس نے دو جبکہ کیورن اور براڈ نے ایک ایک شکار کیا ،بھارت کو انگلینڈ کی لیڈ ختم کرنے کے لئے مزید 158 رنز درکار ہے جبکہ اس کی 4وکٹیں باقی ہیں۔واضح رہے لندن اوول میں سیریز کے آخری ٹیسٹ کا ٹاس بھی انگلش کپتان جو روٹ نے جیتا، اننگز کے آغاز پر بھارتی ٹیم نے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔