کراچی :سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے نسوار نہیں بلکہ لونگ اور سونف کھائی تھی ، کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خان آفریدی نے وضاحت کی کہ ٹی وی پر سامنے آنے والے مناظر میں اُنہوں نے نسوار نہیں کھائی تھی بلکہ وہ لونگ اور سونف تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے، اُن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اُنہوں نے نسوار منہ میں رکھی تھی جو سراسر غلط ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نےذائقے کے لیے لونگ اور سونف کھائی تھی۔